تعلیمی اصلاحات کیلئے سٹوڈنٹس کانیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے طلبہ و طالبات نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وفاقی وزیر تعلیم سے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ کو روٹس سکول سمیت دیگر اداروں کے سٹوڈنٹس نیشل پریس کلب کے سامنے اکٹھے ہوئے اور پاکستان میں تعلیمی نظام کی تفریق کے خلاف بھی سراپا احتجاج رہے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے جب کہ طلبہ و طالبات مطالبات منوانے کیلئے نعرہ بازی کرتے رہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طالبہ مکرمہ بٹ نے کہا ہم وفاقی حکومت کے نوٹس میں لانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ہم چاہتے ہیں تعلیمی نظام میں تفریق ختم ہو اور اس میں بہتری لائی جائے۔
طالب علم عباس کاکہنا تھا کہ ہم طبقاتی نظام کے خلاف ہیں اور ملک میں تعلیم اصلاحات لانے کا مطالبہ کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے مطالبات وزیر تعلیم شفقت محمودسے ہیں۔
سٹوڈنٹس کا موقف تھا کہ ہم نے تعلیمی اصلاحات کیلئے جدو جہد کاآغاز کردیا ہے اور اب تبدیلی کی یہ کوشش جاری رہے گی صرف ایک مظاہرے پر اکتفا نہیں کریں گے۔
Comments are closed.