جاپان اور امریکہ میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی

ٹوکیو (نیٹ نیوز) امریکا اور جاپان میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچادی ،امریکا میں گورڈن جبکہ جاپان میں جے بی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی۔

سمندری طوفان "جے بی”جاپان کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، دو سو پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوٴں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔ مغربی جاپان میں طوفان کی وجہ سے نیلام کے لیے رکھی گئی درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

شیکوکو اور کینسائی کے علاقوں میں چھ سو افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔

امریکا میں لوزیانا اور مسیسیپی میں سمندری طوفان گورڈن کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،طوفان کی وجہ سے الباما مسیسیپی کی سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

نیشنل ہریکین سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ گورڈن طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،جاپان میں تاریخ کے طاقتور ترین طوفان کے ٹکرانے سے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتے کو جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جب کہ کئی علاقوں میں سیلاب آ یاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوچکے ہیں ،جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہیکہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

طوفان کے سبب رگبی ورلڈکپ کے کچھ میچ اور فارمولا ون ریس بھی منسوخ کردی گئی ہے،حکام نے خطرات کے پیش نظر علاقوں میں احتیاطی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے روز مرہ کا سامان اسٹاک کرنے سے اسٹاک مارکیٹوں میں سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ دکانیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments are closed.