بلوچی گلوکارہ عروج کا علی ظفر کیساتھ گانا ریلیز ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )گلوکار علی ظفر نے اپنی 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کی خواہش پوری کر دی انھوں نے عروج کے ساتھ گایا
گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا۔

بارہ سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں۔

گلوکار و اداکارعلی ظفر نے اپنی مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا۔


علی ظفر نے بلوچی زبان میں گانا ریلیز کرکے ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری کردی اورٹوئٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے۔

https://twitter.com/UroojFatima88/status/1182680447370833922

علی ظفرکا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔

ننھی گلوکارہ عروج فاطمہ نے ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ پہلا بلوچی گانا گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کیساتھ ساتھ بلوچستان کے خوبصورت مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔

یوٹیوب پر بلوچی زبان میں ’لیلا او لیلا‘ گانے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی رہی ہے اور بڑی تعداد میں مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments are closed.