مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنانا سنگین غلطی کی یے، عامرسہیل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سابق اوپنر اور کپتان قومی ٹیم عامرسہیل نے کہا ہے پی سی بی نے مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنا کرسنگین غلطی کی یے، اس کے منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کو کوچنگ کا کوئی تجربہ ہی نہیں اس کو ساتھ دوسرا عہدہ بھی سونپ دینا کہاں کی دانشمندی ہے.
اگر کھلاڑی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کوچ سے ہی رابطہ کرتا ہے، یہی کوچ سلیکٹر بھی ہو جو اس کو ڈراپ کرسکتا یے تو پلیئر ہچکچاہٹ کا شکار ہوگا،
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگت لیا۔
اپنے کالم میں عامر سہیل نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو کم بیک کروانے کا موزوں وقت نہیں تھا، ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹسمین ایک گیند ضائع ہونے پر ہی دباؤ میں آجاتا ہے، اس فارمیٹ میں کم بیک نہیں کروائے جاتے.
انھوں نے کہا سیریز تو ہار ہی گئے تھے، ان کو تیسرا موقع بھی دے دیتے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ بھی غلط تھا،ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی۔
Comments are closed.