لیاقت یونیورسٹی،طالبہ کی اساتذہ کے ہراساں کرنے پرخودکشی کی کوشش
جامشورو(ویب ڈیسک) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی اساتذہ کے ہراساں کرنے پرخودکشی کی کوشش. سائرہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔
شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے حراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔
اس حوالے سے طالبہ سائرہ کاکہنا ہے کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ (شعبہ کی سربراہ ) ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔
سائرہ کا کہنا تھا کہ مسلسل حراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
Comments are closed.