یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی مسلسل 12 گھنٹے طویل پریس کانفرنس
کیف(ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مسلسل 12 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
رواں برس یوکرائن کے صدر منتخب ہونے والے سابق کامیڈین ولودیمیرزیلنسکی 73 فیصد اکثریت سے الیکشن جیتے تھے ، یوکرینی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سابقہ سوویت قوم کےلیے ایک نئے قسم کی سیاست لانے کا وعدہ کیاتھا۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ولودیمیرزیلنسکی نے جمعرارت کو وہ کام کیا ہے جو دنیا کے کسی سیاست دان نے اس سے پہلے نہیں کیا۔یوکرینی صدر نے مسلسل 12 گھنٹے کی پریس کانفرنس کی ہے.
پریس کانفرنس کو یوکرینی نیشنل ریکارڈ ایجنسی نے دنیا کی تاریخ کی سب سے لمبی پریس کانفرنس قرار دیا ہے تاہم بین الااقوامی ادارے سے ابھی اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
رواں برس مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد زیلنسکی کی یہ پہلی اہم پریس کانفرنس تھی جس میں سینکڑوں مقامی انٹرنیشنل صحافی شریک تھے جو کئی گھنٹے تک ولودیمیرزیلنسکی سے سوالات کرتے رہے اور صدر زیلنسکی جواب دیتے رہے۔
Comments are closed.