وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیاعمران خان نے نےدہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی حمایت کی.
عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے باعث70ہزار جانوں کا نقصان برداشت کیا اور 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ دہائیوں تک برداشت کیا لہذا دہشت گردی کے خلاف ترکی کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو درپیش چیلنج اور خطرات کو سمجھتا ہے اور ترکی کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.
وزیراعظم نے کہا ترکی کی شام کے مسئلے کے حل، خطے میں امن وا ستحکام کی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں جب کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر ترکی کے تحفظات کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان نے 30 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی۔ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ترک کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آپ کے دورے اور شاندار استقبال کے منتظر ہیں۔
ترک صدر 23 اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر بھی پہنچ رہے ہیں۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، اس دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے، پاک ترک اسٹریٹیجک مذاکرات 23 اور 24 اکتوبر کو ہوں گے۔ 23 اکتوبر کو مذاکرات میں وزرائے خارجہ بھی نمائندگی کریں گے۔
Comments are closed.