مہوش حیات لڑکیوں کی حقوق کی جنگ لڑے گی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)ممتاز فلمی اداکارہ مہوش حیات کو وفاقی وزارتِ انسانی حقو ق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کر لیاگیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر اعلان کیا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے کیلئے خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور کہ میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکوں گی۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں کہ جہاں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں،اداکارہ اب لڑکیوں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کاساتھ دیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

Comments are closed.