ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے.علی خامنہ ای
تہران (ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے.
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہےکہ ایسے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں، جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔
علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا اس کے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا اور اس کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں حرام ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔
Comments are closed.