کپتان ٹیم پر بوجھ، اپنی کارکردگی صفر، ہار کی وجہ سوچ رہے ہیں
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)کپتان خود پوری سیریز میں ناکام رہے، آخری میچ میں کیچ چھوڑا، سٹمپ مس کیا، چوتھے نمبرپر آکر 16بالز پر17رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، خود ٹیم پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور پریس کانفرنس میں کہتے ہیں وجوعات پر غور کریں گے۔
لاہور میں سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ان کاکہناتھا سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش پر حیرانی ہوئی ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شکست کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن یہ وہی ٹیم ہے جو 4 برس سے کھیل رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سمت واضح تھی لیکن کھلاڑیوں سے بری کارکردگی کے حوالے سے جواب طلب کروں گا
انہوں نے کہا کہ میں شکست کی وجوہات سوچ رہا ہوں، صرف دس دن میں نمبر ون ٹیم کو کیا ہوگیا، ہمیں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایسا کوئی لیگ اسپنر نہیں جس کو ہم نے موقع نہیں دیا ہے، یاسر اور شاداب کے متبادل دستیاب نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جو مسائل سب کو دکھائی دے رہے ہیں، وہی ہمیں بھی نظر آرہے ہیں، ہم پاور پلے میں بھی اچھا نہیں کھیل رہے، سینئر کھلاڑیوں پر بلاوجہ تنقید اچھی چیز نہیں۔
یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی،پاکستان ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز تین صفر سے ہاری ہے۔
پاکستان ٹیم کی ہار پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، شائقین کہتے ہیں اوپنر چل نہیں رہے اور مڈل آرڈر کو کپتان سرفراز احمد خود چلنے نہیں دے رہا، چوتھے نمبر پر آکر ٹک ٹک کرکے اوسط بڑھا کر آوٹ ہو جاتاہے۔
Comments are closed.