سری لنکا ، 30پر3آوٹ، عمراکمل اوراحمد شہزاد کی چھٹی، میچ جاری


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر30 رنز بنا لئے،پاکستان نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بنچ پر بٹھا دیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو آوٴٹ کلاس کیا۔

محمد عامر کی بال پر کپتان سرفراز نے وکٹوں کے پیچھے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا لیکن عامر نے اسی اوور میں سری لنکن اوپنر کو بولڈ کردیا، اگلے اوور میں عماد کی بال پر شاداب نے کیچ چھوڑا تو عماد نے اسی اوور میں ایل بی ڈبلیو سے وکٹ حاصل کرلی۔

تیسرے آوٹ ہونے والے سری لنکا ان فارم راجہ پکسے تھے جھنیں باونڈری پر آصف علی نے محمد عامر کی بال پر کیچ آوٹ کیا۔

Comments are closed.