سرفرازاحمدکپتان نہیں مہرہ ہے، جیسا کوچ ایسا کپتان، عاقب جاوید


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ 1992کی فاتح ٹیم کے فاسٹ بالر اورسابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے کہا ہے سرفراز احمد کپتان نہیں بلکہ گراونڈ میں کھڑا ایک مہرہ ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عاقب جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ چیف سلیکٹر یا کپتان کا نہیں تھا،انھوں نے کہا سرفراز احمد کپتان ہیں ہی نہیں، جیسا کوچ آتا ہے وہ ویسے کپتان بن جاتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، میں مان نہیں سکتا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ مصباح کا ہے۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے نکالنے والے اب کیسے دونوں کرکٹرز کو ٹیم میں منتخب کر سکتے ہیں؟

سابق کرکٹر نے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سرفراز احمد جیسا کوچ آتا ہے ویسے کپتان بن جاتے ہیں، سرفراز احمد کپتان ہے ہی نہیں وہ گراوٴنڈ کے اندر کھڑا ایک مہرہ ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف سیریز سے بہت کچھ حاصل کیا ، سری لنکن کپتان کی نڈر اپروچ ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے لیکن ایک بار پھر دونوں بلے باز کارکردگی نہ دکھاسکے، دوسری طرف وسیم اکرم نے دونوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

Comments are closed.