فیفا نے ایرانی خواتین کے ساتھ ایسا کیا کیا؟ لڑکیاں خوش
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) شکریہ فیفا،ایران میں 40 برس بعد خواتین شائقین کل پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں جا کر براہ راست میچ دیکھ سکیں گی۔
اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر مرد حضرات کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی۔
ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے دباؤ کے بعد اکتوبر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔
ایرانی حکومت نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب فیفا نے 2022 ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ میں خواتین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی اور مہلت دی تھی۔
ایران میں خواتین کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنے میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کی کوششوں کا نتیجہ بھی ہے۔
خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہوگا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3ہزار5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
فٹبال میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والی خواتین کا کہنا تھاکہ وہ اس اقدام پر بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔
خواتین شائقین نے مزید کہا کہ جب سے ٹکٹ کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوا ہے، سب لڑکیوں نے اسٹیڈیم جانے کی راہ دیکھ لی ہے، سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ آنے والی نسل اس پابندی کا سامنا نہیں کرے گی۔
Comments are closed.