پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج شام کھیلا جائے گا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تین میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے قومی ٹیم کو پینتیس رنز سے ہرایا تھا.
سری لنکا نےپہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرلی، پاکستان کی ٹیم آج کلین سو یپ کی جفت سے بچنے کی کوشش کرے گی.
دو میچز میں عمر اکمل، احمد شہزاد اور سرفراز احمد ناکام رہنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور آج کے میچ میں تبدیلیوں کا امکان ہے.
Comments are closed.