مہاتیر محمد نے کشمیر پر بیان واپس لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا


کوالا لمپور(نیٹ نیوز)ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کشمیر پربھارتی تسلط کے بیان پر قائم ہوں ، بھارتی مطالبہ مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر مظالم اور قبضے سے متعلق بیان کو واپس لینے کے دباو ڈالا تھا جسے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے مسترد کردیا گیاہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دوہرائی تھی اور جہاں جہاں موقع ملا، کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔

مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا تھا ۔

مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم مہاتیر محمد کے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اْٹھانے پر مودی سرکار بلبلا اْٹھی اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملائیشیا سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس پر ملائیشیا کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔

Comments are closed.