مہوش حیات اور احسن خان کی ریہرسل کی ویڈیو توجہ کامرکز بن گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ممتازاداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان اسٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، ایک میڈیا گروپ کی جانب سے اس پر پراپیگنڈا شروع کردیاگیا ۔
مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔
ریہرسل کے دوران مہوش حیات کے بولڈ ڈانس اسٹیپس اور ان کا گلابی ٹراوٴزر شرٹ زیب تن کرنے کو ایک میڈ یا گروپ نے منفی انداز میں پیش کیا ہے اور بعض ٹوئٹرز فالو اپس لگا کر تنقید کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں بنت حوا نامی ایک مداح کا حوالے سے مہوش حیات کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرینڈ ٹھیک نہیں ہے، آپ جو بھی پہنیں لیکن اسے اسکرین پر عام نہ کریں۔
ایک اور ٹوئٹ میں روما نامی مداح نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ بیہودہ کچھ نہیں ہوسکتا تھا؟ کیا آپ اس طرح پاکستان کی ثقافت کو پھیلا رہی ہیں؟
بعدازاں روما نامی مداح نے مزید لکھا کہ بالی وڈ کی نقل کرنا کیوں ضروری ہوتی ہے اپنے کوئی رنگ نہیں دکھا سکتے؟
اس رپورٹ میں سرخی اس ٹوئٹ سے لے کر جمائی گئی ہے جس میں مدیحہ اکرام نامی مداح نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ستارہ امتیاز یہ گھوم رہا ہے۔
مداحوں کے حوالے دے کر مہوش حیات کے ستارہ امتیاز پر طنز کیا گیا ہے لیکن یہ بات نظر انداز کردی گئی ہے کہ اداکارہ کو اسی اداکاری کی وجہ سے ستارہ امتیاز ملا تھا اس نے ملک کیلئے کوئی جنگ نہیں لڑی، بلکہ اداکاری کے اعتراف میں اسے یہ ستارہ امتیاز ملا تھا۔
Comments are closed.