وزیراعظم عمران خان کا چین کے گریٹ ہال کا دورہ
بیجنگ(نیٹ نیوز)وزیراعظم عمران خان کا چین کے گریٹ ہال کا دورہ،پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کا پیپلز گریٹ ہال کے مرکزی دروازے پر خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم کے اعزا ز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب گریٹ ہال کے بیرونی لان میں ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ چین کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے وزراء کا تعارف کرایا۔
تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
Comments are closed.