چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے، عمران خان

بیجنگ(نیٹ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی.

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین دنیامیں سب سےتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے.

انھوں نے کہا چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے.

عمران خان نے چینی صدر نے کرپشن کےلیے جنگ کی، چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔

وزیراعظم عمران خان سےلانگ مارچ ٹائرکمپنی کےچیف ایگزیکٹو لی چنگ وین کی بیجنگ میں ملاقات ۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ لانگ مارچ ٹائرکمپنی کا شمار معیاری ٹائر بنانے والے کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چائنا گیزوبا گروپ کے چیئرمین کی بیجنگ میں ملاقات ۔ چائنا گیزوبا گروپ کا پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار۔

Comments are closed.