سری لنکانے پاکستان کو 36 رنز سے ہرا کر میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
لاہور(ویب ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 36 رنزسے ہرا کر سیریز بھی جیت لی.
سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہااور ابتداء میں ہی فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم بھی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد 13 رنز اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔
52 کے مجوعی اسکور پر پاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔
آصف علی اور عماد وسیم کی شراکت نے امید پیدا لیکن عماد 47 رنز پر آؤٹ ہو گئے، آصف علی آج آف کلر نظر آئے اور وہ تیز رفتار بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے.
عماد وسیم اور آصف علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم 127 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد وہاب ریاض 7، آل راؤنڈر شاداب خان 0 اور آصف علی 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
یوں پاکستان کو میچ میں 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ اور ڈی سلوا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوڈانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 77رنز کی اننگز کھیلی اور اسے کیریئر کی یادگار اننگز قرار دیا۔
دوسر ےمیچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.