پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا. عالمی نمبر ون ٹیم کو سیریز بچانے کے چیلنج کا سامنا ہے.
قزافی سٹیڈیم میں میچ شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ رینک شاہینوں کو نمبر آٹھ آئی لینڈرز نے گزشتہ روز ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ایک طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کھلاڑی کو تھوڑا وقت لگتا ہے۔سرفراز بھی پریشر میں ہیں.
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے واضح کیا کہ فخر زمان کو ڈراپ نہیں کیا بلکہ آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
ادھر مہمان آئی لینڈرز بھی ایک اور میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے بلکہ ون ڈے کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی.
Comments are closed.