برطانوی کرکٹر عادل رشید زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے


میرپور ،آزاد کشمیر (ویب ڈیسک) برطانوی کرکٹر عادل رشید زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے انھوں نے برطانوی فلاحی ادارہ اسلامک ریلیف کے ہمراہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

برطانوی فلاحی ادارہ اسلامک ریلیف کی طرف سے کیمپ میں ساہنگ کیکری متاثرین زلزلہ کے خاندانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی کرکٹر عادل رشید کا کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ سے اظہار ہمدردی کے لئے برطانیہ سے آیا ہوں۔

عادل رشید نے کہا مجھے میر پوری ہونے پر فخر ہے۔ مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔ متاثرین زلزلہ کو ریلیف اور بحالی میں اوورسیز اور فلاحی ادارے بھرپور کردار ادا کریں۔

زلزلہ متاثرین سے گفتگو میں آل راؤنڈر عادل رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، مستقبل میں انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو میں انگلش سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، ہو سکتا ہے انگلش ٹیم کو پاکستان آنے میں 4 سال لگ جائیں، پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔

عادل رشید کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، پشاور میں انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، انگلش ٹیم بھی آئے گی، خواہش ہے پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلوں کیونکہ یہاں پر عوام میں بہت جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

Comments are closed.