سعودی عرب، غیر شادی شدہ جوڑےکو ایک ہی کمرےمیں رہنے کی اجازت مل گئی

ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب نے سیاحت کے لئے آئے غیر ملکی جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی جس کے بعد غیر شادی شدہ سیاح جوڑے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر معمولی اور غیر روایتی اقدامات کیے جا رہے ہیں.

ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ملک کو تاجروں اور سیاحوں کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے اور اس طرح ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔

سعودی عرب میں پہلی بار سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سیاحوں کو ارزاں قیمت پر بہترین سہولیات مہیا کی جائے گی.

اس کے علاوہ خواتین سیاحوں کے لیے برقع کی لازمی شرط کے خاتمے اور اب بیرون ملک سے آنے والے غیرشادی شدہ سیاح جوڑوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے رہے اس سے قبل سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی گئی تھی اور عالمی ورثہ کی حیثیت رکھنے والی 5 سائٹس رکھنے کے باوجود یہاں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سخت ویزہ پالیسی تھی۔

Comments are closed.