لبنانی بھکارن عورت کا بینک بیلنس 33 لاکھ اماراتی درہم
فوٹو : خلیج ٹائمز
بیروت(نیٹ نیوز) لبنان کی ایک بھکاری عورت کے بینک آکاؤنٹ میں 33 لاکھ اماراتی درہم کی موجودگی کا انکشاف ہے یہ رقم پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یہ انکشاف اس وقت ہوا جب امریکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا گیا۔ اس سال اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کے الزام لگایا تھا جس کے بعد لبنانی حکومت نے یہ بینک بند کردیا تھا۔
لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاد سلامے نے جمال ٹرسٹ بینک کے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ بینک بند ہونے کے باوجود انکی رقم محفوظ ہے۔
بدھ کو لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور یہ دونوں چیک ایک عورت وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک بھکاری عورت کے چیک ہیں جو بالترتیب اٹھارہ لاکھ درہم اور چودہ لاکھ درہم کی مالیت کے ہیں۔
یہ خاتون پورے دن شہر کے ایک بڑے ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی رہتی ہیں اور حجن وفا کے نام سے مشہور ہیں۔
اسپتال کا عملہ اس خاتون سے واقف ہے اور جیسے ہی ان کی بے تحاشہ دولت کی خبر مشہور ہوئی لوگوں نے وفا پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.