دو جڑواں پاکستانی بچیوں تہذیب یاسمین اور تزین یاسمین کا منفرد انداز

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کے لئے جہاں سعودی شہری یوم الوطنی بھرپور جوش اور جذبے سے مناتے ہیں وہیں پرسعودیہ میں مقیم پاکستانی شہری بھی سعودی عرب سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں.

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 89 یوم الوطنی منانے کے لئے دو جڑواں پاکستانی بچیوں تہذیب یاسمین قاضی اور تزین یاسمین قاضی نے منفرد انداز اپنایا اور سعودیہ کا قومی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

دونوں بچیوں کے والد کہنا تھا کہ وہ ہر سال یوم الوطنی کے موقعہ پر دونوں بچیوں کے خصوصی ملبوسات کا اہتمام کرتے ہیں اور ہم پوری فیملی ہاتھ میں سعودی عرب کا قومی پرچم تھامے اپنے سعودی بھائیوں کے سنگ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کیونکہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے.

پاکستان اگر ہماری پہچان ہے تو سعودی عرب ہماری جان ہے۔سعودیوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کو عزت اور احترام دیا ہے اور ہمیں اپنا دوست سمجھتے ہیں پاک سعودی دوستی ایسا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے.

پاکستان سے باہر سعودی عرب واحد ایسا ملک کے کہاں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں اسکی بڑہ وجہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے دل اس زمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور اسے ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

Comments are closed.