عسیر ریجن، پرائم منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ میں عسیر ٹائیگرز الیون کی جیت

ریاض(شاہ جہاں شیرازی)عسیر ریجن کے مرکزی  شہر ابہاء میں پہلا پرائم منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد, فائنل میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد عسیر ٹائیگرز الیون نے اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صحت افزاء مقام ابھا میں پہلا پرائم منسٹر ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اہتمام کیا گیا۔جس میں  عسیر ریجن کے بارہ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 32 میچز کھیلے گئے۔

فائنل میچ کا ٹاکرا عسیرٹایئگر الیون اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ سات اوورز میں 91 رنز سکور کئے۔عسیر ٹائیگرز الیون کے کھلاڑیوں  چھٹے اوور میں ہی ٹارگٹ پورا کرکے فائنل میچ اپنے نام کر لیا.

تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری ریاض نے دیگر مہمانوں آصف ابرار، عجائب شاہ کے ہمراہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طاہر خواجہ کو مین آف دا ٹورنامنٹ، شہزاد کو بہترین باولر، ابرار مشتاق کو بہترین بلے باز قرار پانے پر انعامات سے نوازا.

عسیر ٹائیگرز الیون کے کپتان طاہر خواجہ کو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ویننگ ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ لاہور لائنز کو بھی ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا۔

اس موقعہ پر مہمان خصوصی چوہدری ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل  دن بہ دن مقبول ہوتا جا رہا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی  پیش پیش ہیں اس طرح کے ٹورنامنٹس سے جہاں کھلاڑیوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کا موقعہ ملتا ہے وہیں پر تفریح کا موقعہ بھی میسر آتا ہے .

کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کی کاوش کو سراہا گیا اور ٹورنامنٹ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی جبکہ آخر میں یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Comments are closed.