عمران خان سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد(زمینی حقائق)وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، سات روزہ دورے پر جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی ولی محمد بن سلمان نے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کو کمرشل طیارے پر امریکہ جانے سے روکا بلکہ انھوں نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی پاکستان واپسی کےلئے خصوصی طیارے کا بھی انتظام کیا۔

اس حوالے سے پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب کریں گے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف ہوگا۔

عمران خان عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی حثیت بدلنے کی کوشش اور مقبوضہ کشمیر میں تقریباً پونے دو ماہ سے جاری کرفیو اور کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ وہ سائیڈ لائن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا کے مختلف سربراہان مملک سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ٹرمپ اور عمران کے درمیان دو ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہوگی اس سے قبل 22جولائی کو وائٹ ہاوس میں دونوں ملک چکے ہیں جب وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کا پہلا دورہ کیا تھا۔

Comments are closed.