رومانوی ڈرامہ ، الف، سے حمزہ علی کی توقعات


اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی کے ’الف‘ ڈرامہ سیریل کو سال کا سب سے بڑا رومانوی ڈرامہ قرار دیا گیا ہے

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈرامہ ’الف‘ ایک ایسی مثال قائم کرے گا کہ کیسے ٹیلی ویڑن کے میڈیم کو استعمال کر کے لوگوں کی زندگی کا عکس دکھایا جاسکتا ہے اور انہیں خالق حقیقی کے ساتھ تعلق سے جوڑا جاسکتا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سرگرمیوں اور ڈراموں سے متعلق آگاہ کیاہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ ڈرامہ سیریل ’الف‘ کے پہلے ٹیزر کا اتنا شاندار ردعمل ملا۔

نامور ہدایت کار حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا حقیقی اور مجازی محبت پر مبنی ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/ahadscupcake/status/1174804997831319557

اداکارہ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں ان کا کردار ’قلب مومن‘ ان کی حقیقی زندگی سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

’الف‘ کے جاری کردہ ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرامے میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ سجل ’مومنہ سلطان‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ ڈرامے میں بھی اداکارہ کا ہی کردار کر رہی ہیں۔

ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی قلب مومن کا کردار ادا کرر ہے ہیں جو ڈرامے میں ایک پروڈیوسر ہوں گے۔

ڈرامہ سیریل کے معاون کردار میں کبریٰ خان ’حسنِ جہاں‘ جبکہ اداکار احسن خان ’طحہ عبد العلی‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اداکار عثمان علی بٹ ڈرامے میں فیصل کا کردار نبھا رہے ہیں۔

’الف‘ کی کہانی پاکستان کی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد کی تحریر ہے جبکہ ڈرامے کی پروڈیوسر ثناء شاہ نواز ہیں۔

Comments are closed.