امریکہ کو وزیراعظم عمران کا یہ بیان کیوں پسند آیا؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ کو وزیراعظم عمران خان کی یہ بات بہت پسند آئی ہے جس میں انھوں نے اس وقت جہاد کرنے مقبوضہ کشمیر جانے کو پاکستان اور کشمیریوں سے ظلم قرار دیا تھا.
اس حوالے سے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیر جاکر لڑنے سے متعلق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان اہم اور قابل تعریف ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان کو خوش آئند ہے.
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کیلیے اہم ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کا ضامن بھی ہوگا۔
ایس ویلز نے مزید کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر میں جاکر انتشار کا باعث بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہوگا۔
وزیراعظم نے یہ بات پاکستان کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک حکمت عملی کے تحت کہی تھی تاکہ بھارت پینترا نہ بدل سکے تاہم وزیراعظم آخری حد تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کی بات بھی کی تھی.
وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی حثیت تبدیلی سے اب تک کرفیو پر،بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر مسلسل بول رہے ہیں لیکن یہ بات امریکہ انتطامیہ کو متاثر نہیں کر سکی لیکن کشمیر نہ جانے پر خیر مقدم آگیا ہے.
Comments are closed.