بڑی خوشخبری،50لاکھ ملازمتیں، 70ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ
فوٹو:سکرین گریب ٹورنٹو360 ٹی وی
ٹورنٹو (زمینی حقائق. خصوصی رپورٹ)پاکستان میں بسنے والوں اور اوورسیز پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر آ گئی، 50 لاکھ ملازمتیں اورابتدائی تنخواہ 60سے70 ہزار ڈالر سالانہ ہو سکتی ہے.
ساری ٹریننگ آن لائن ہے جس مرد ، عورت ، لڑکے یا لڑکی کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہے،جو فیس بک پر وقت گزاری کر سکتا ہے،وہ یہ شارٹ کورسز بھی کر سکتا ہے،سارے کورسز اردو میں ہیں صرف پاکستانیوں اور اردو سمجھنے والوں کے لئے ترتیب دئیے گئے ہیں ۔صرف فیس بک استعمال کرنے والا عام آدمی بھی 25 سوروپے فیس کا مکمل کورس کر کے کامیابی کی یہ منزل پا سکتا ہے.یہ خوشخبری سینئر صحافی و اینکر فیاض ولانہ کے پروگرام،، بارہواں کھلاڑی ود فیاض ولانہ،، میں اوورسیز پاکستانی محمد فیصل نے دی.
ٹورانٹو تھری سکسٹی ٹیلی ویژن پرنشر ہونے والے اس پروگرام میں خدائی خدمتگاروں کی اس مثالی ٹیم کے روح رواں محمد فیصل نے ملازمتوں کے اس بڑے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو میں النافع انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اس سارے پروگرام اور کورسز پر روشنی ڈالی۔
کینیڈ ا میں بیٹھ کر یہ کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ محمد فیصل کہتے ہیں کامیاب سٹوڈنٹس کو جاب کی طرف بھاگنا نہیں ہے بلکہ جاب ان کی جانب خود لپک کر آئے گی ابتدائی تنخواہ 60 سے70 ہزار ڈالر سالانہ تک ہو سکتی ہے۔
محمد فیصل کی ٹیم میں پانچ ہونہار ترین پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپرٹس ،ایم آئی ٹی ، سٹینفورڈ اور رائل ہالو وے یونیورسٹی کے گریجویٹس
دنیا کے اعلی ترین اور حساس ترین اداروں میں ، ایک ملین ڈالر سالانہ تنخواہ کی حد کو چھونے والے تین برٹش نیشنل اور دو کینیڈینز پاکستانی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس تک دنیا میں سائبر سیکیورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جینس ، ڈیٹا سائنس اور سائبر ڈیفنس کے شعبوں میں13کروڑ تیس لاکھ نوکریاں نکلنے والی ہیں۔
پاکستانیوں کی اس ٹیم کا ارادہ ہے کہ ان میں سے کم از کم 50 لاکھ نوکریاں پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مل سکتی ہیں،اس کےلئے اس ٹیم نے مل کر ایک روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور بہت آسان طریقے سے کورسز ترتیب دیئے گئے ہیں۔
گزشتہ سولہ ماہ کی شبانہ روز محنت سے محمد فیصل ، ریحان الحق ، محمد عامر مجید ، محمد علی اور سید اشراق انصاری نے تین ، چھ ، نو ، بارہ اور پندرہ ماہ کے شارٹ کورسز ترتیب دئیے ہیں۔
تمام کورسز کی مکمل فیس اڑھائی ہزار روپے پاکستانی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک سو چار امریکی ڈالر ہے،کم از کم چھ ماہ کا کورس اچھے نمبروں سے مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کے پیشہ ورانہ امتحان کی فیس بھی النافع انسٹی ٹیوٹ والے خود ادا کریں گے۔
ان کورسز اور ملازمت کے مواقعوں کو ڈائیگرامز کی مدد سے بھی واضح کیاگیاہے اور اس کےلئے پاکستانیوں کی اس ٹیم لیڈر نے تفصیلی بریفنگ میں تمام پہلووں کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد پاکستان کےلئے ایک کار خیر بجا لانا ہے تاکہ عام آدمی اوپر آ سکے۔
Comments are closed.