وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی.
ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلؤں پر گفت و شنید کی۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا.
وزیر اعظم نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی پرزورمذمت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Comments are closed.