برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ
ریاض(نیٹ نیوز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم نے سعودی پلانٹس پر تخریب کاری کے حملے کی شدید مذمت کی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے میں حملوں سے نمٹنے میں سعودی قیادت کی دانشمندی کی تعریف بھی کی۔
ولی عہدمحمد بن سلمان نے بتایا کہ تخریب کاری کا یہ حملہ نا صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا۔
یاد رہے ان حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سعودی عرب سے رابطہ کرکے ہر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور ساتھ اس دہشت گردی کا رخ ایران کی طرف موڑ کر ایران کو ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے.
دوسری طرف ایران نے حملوں کے الزامات کے کو مسترد بھی لاہیک کریں کر دیا تھا.
Comments are closed.