وینا ملک کا آپریشن کامیاب ، بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) خبروں میں کوئی رہنے والی اداکارہ وینا ملک نے سرجری کے بعد مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں.

کراچی کے اسپتال میں فائبرو ڈینوما کی بیماری میں مبتلا ادکارہ وینا ملک کی کامیاب سرجری کرکے بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔ اداکارہ نے سرجری کے بعد اپنی مسکراتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔

اسپتال میں ذرائع کے مطابق وینا ملک خواتین کو ہونے والی بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر) میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔

وینا ملک نے ہسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔

وینا ملک کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہیں خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔ کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک نے اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بریسٹ کینسر نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ وینا ملک نے خواتین کو اپنی دیکھ بھال خود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہیے بریسٹ کینسر ہو یا کوئی اور بیماری انہیں ہر حال میں اپنا خیال خود رکھنا چاہیے اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممنوعہ موضوع نہیں ہے جس پر بات نہ کی جائے۔

Comments are closed.