سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے،آگ لگ گئی
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جارہاہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے.
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے اہم بیان جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.