کامیڈین امان اللہ 🔟 دن سےعلیل، قوی خان ،سہیل احمد سمیت فنکاروں نے عیادت کی
لاہور (ویب ڈیسک) ملک کے معروف کامیڈین امان اللہ ان دنوں لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی عیادت کے لیے شوبز شخصیات تواتر سے ہسپتال آ رہی ہیں۔
اداکار امان اللہ چند روز سے علیل ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق اداکار جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہی کی عیادت کے لیے شوبز شخصیات ہسپتال کا رُخ کر رہی ہیں.
اداکار قوی خان اور سہیل احمد سمیت شخصیات نے لاہور کے نجی ہسپتال میں اداکار کی عیادت کی سٹیج کے بےتاج بادشاہ کی درازی عمر کی دعائیں کیں.
امان اللہ جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں 10 روز سے زیر علاج ہیں جہاں انکی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
قوی خان، سہیل احمد کے علاوہ فلم سٹار غلام محی الدین بھی سٹیج اداکار سے ملنے ہسپتال پہنچے اور اداکار کی عیادت کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے امان اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.