واشنگٹن مذاکرات کی منسوخی پر پچھتائے گا، ترجمان طالبان
دوحہ(ویب ڈیسک ) طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔
افغان امن مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی افواج اور طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ طالبان نے شمالی صوبے تخار کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ دس دنوں میں افغانستان میں ہزاروں طالبان مارے جا چکے ہیں۔
طالبان کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا نے بات چیت کا راستہ خود بند کر دیا ہے، اب غیر ملکیوں کو افغانستان سے نکالنے کا دوسرا راستہ لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے۔
یاد رہے افغان طالبان اور امریکہ معاہدے پر دستخط تک پہنچ چکے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات بھی طے تھی مگر ٹرمپ نے کابل میں دھماکا پر مزاکرات منسوخ کر دیئے.
Comments are closed.