مقبوضہ کشمیر، 35 روز بھی لاک ڈاون، محرم کے جلوسوں پر پابندی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی وزیر فوج کے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو مسلسل 35 روز ہو گئے ہیں، قابض انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 35 ویں روز بھی انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔
گزشتہ روز پابندیوں کے باوجود سری نگر میں 7 محرم الحرام کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔
بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے، بھارتی فورسز کے تشدد سے 4 صحافی زخمی بھی ہوئے۔
ادھر قابض بھارتی فوج نے ہنڈوارہ میں زیر حراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔ کشمیری نوجوان ریاض احمد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی فوج پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رکھنے کے باوجود اس بات پر خوفذدہ ہے کہ وہ جس دن کرفیو اٹھاہیں گے اسی دن مشتعل کشمیری ان سے حساب لینے گھروں سے باہر نکل کر مقابلے میں آجائیں گئے.
Comments are closed.