اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک، بیٹی کی دعاؤں کی اپیل
- اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار عابد علی شدید علیل ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک اور لا علاج کر دیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے عابد علی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صاحبزادی کے مطابق شدید علالت کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔
عابد علی کی دونوں بیٹیاں ایمان علی اور راہمہ علی جو اداکارائیں ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی درخواست کی۔
عابد علی کی چھوٹی بیٹی راہمہ علی نے والد کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان کیا کہ ‘والد گزشتہ دو ماہ سے شدید علالت کا شکار ہیں جس کا علاج بھی ہوچکا ہے اور تمام طبی کوششیں کی جا چکی ہیں تاہم ڈاکٹرز اب جواب دے چکے ہیں’۔
راہمہ علی نے سب سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے جواب کے باوجود اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے اور اللہ انھیں صحت دے سکتا ہے۔
عابد علی کی بڑی بیٹی ایمان علی نے بھی سب مداحوں سے درخواست کی ہے کہ والد کی صحت کے لیے دعا کریں۔
Comments are closed.