مقبوضہ کشمیرسےکرفیوختم،مواصلاتی پابندیاں فوری ہٹائی جائیں،اوآئی سی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار ،مطالبہ کیا گیا کہ کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں فوری ہٹائی جائیں۔
او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی بھارت کا یکطرفہ اقدام ہے، مقبوضہ کشمیر کی صوتحال پر تشویش ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں اور اوآئی سی اجلاس کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں فوری ہٹائی جائیں اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔
تنازع کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائے شماری ہے، تنازع جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں کیوںکہ پاک بھارت مذاکرات جنوبی ایشیاء میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارت فوج نے 27 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث بچوں کا دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
پابندیوں کے باعث وادی کا پوری دنیا سے مواصلاتی رابطہ بالکل منقطع ہے، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جبکہ سیاسی قیادت جیلوں یا گھروں میں نظربند ہے۔
Comments are closed.