مودی نے کشمیر پر ثالثی کی ٹرمپ کی پیشکش باہمی مسلہ کہہ کر ٹال دی
پیرس(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کشمیر پر بات کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے وہ مسلہ کشمیر پر پاکستان سے بات کریں گے۔
دونوں رہنما فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اور اس موقع پر ان کی ملاقات ہوہی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آمدہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مودی کا موقف تھا کہ مسلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا باہمی مسلہ ہے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ اگر باہمی ہے تو اب تک حل ہو جانا چاہیے تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فرانس میں جی-7 کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور تجارتی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ شب پاکستان سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا اور مجھے امید ہے ایسا ممکن بھی ہے تاہم دونوں ممالک کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے دستیاب ہوں گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ثالثی کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرے ثالث کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ دونوں ممالک تمام دو طرفہ معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed.