ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد منظور


اسلام آباد(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور کر لی گئی ۔

ایران کی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

ایران کی پارلیمنٹ میں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تہران سمیت مسلم امہ پر مظلوم کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، اس مشکل وقت میں تمام ممالک کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام مظلوم ہیں جب کہ بھارت ظالمانہ طریقے سے کشمیریوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کو متحدہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

۔اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی جیسے مذہبی فریضے سے روکنے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔

Comments are closed.