چین پر دباو،امریکا نے تائیوان کو 66 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا اور تائیوان کے درمیان 66 ایف سولہ طیاروں کی ڈیل کے بعد امریکہ نے 8 ارب ڈالر مالیت کے 66 طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سےغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تائیوان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی تصدیق کر دی ہے۔
تائیوان کو ایف سولہ طیاروں کی منظوری سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کسی نہ کسی نے تو چین کو کنٹرول کرنا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تائیوان کو 8 ارب ڈالر مالیت کے لاک ہیڈ مارٹن کے طیار کردہ جدید ترین ایف 16 جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تائیوان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا معاہدہ چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کے عین مطابق ہے۔ ہمارا اقدام گزشتہ پالیسیوں کا تسلسل ہے جو ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کر رکھا ہے۔
ادھر تائیوان کے صدارتی ترجمان کا اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ایف 16 طیاروں سے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔امریکی طیارے خلیج تائیوان اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
امریکی سینیٹ کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین جم رچ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر یہ طیارے تائیوان کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
یاد رہےچین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان ان کی ملکیت ہے اور اسے بیجنگ کے ساتھ ملنا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک خود مختار علاقہ تصور کرتا ہے اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔
Comments are closed.