حسن علی کی دلہن کے ساتھ ماڈلنگ کی تصاویر


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی دلہن کی تصاویر منظر عام پر آ ہی گئی ہیں۔

0 hasan 1566291420

قومی فاسٹ بالر نے بھارت سے تعلق رکھنے والی  لڑکی سامعہ کے ساتھ نکاح سے قبل برج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ اپنی ہونے والی شریک حیات کے ساتھ خاصے مسرور نظر آئے۔

ادھرحسن علی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ کر مہندی کی تقریب میں حصہ لیا جس میں شاداب خان کے علاو حسن علی کے اہل خانہ اور قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر دوستوں نے حسن علی کے ہاتھ میں مہندی لگائی اور خوب بھنگڑے ڈالے اور دولہا کے ساتھ سییلفیاں بھی بنائیں۔

اس کے بعد حسن علی اپنے دوستوں کے ساتھ  دبئی کے سپاری ڈیزراٹ گئے جہاں پر بھی سب نے خوب ہلا گلا کیا۔حسن علی وکٹ لینے کے بعد کا ایکشن سب کے ساتھ مل کر کیا۔

0 hasan 1566291380

حسن علی اور سامعہ کا نکاح آج(  20 اگست)دبئی میں ہونا ہے جبکہ رخصتی اکتوبر میں ہونا طے ہے۔

Comments are closed.