مقبوضہ کشمیر،کرفیو کا ساتواں دن، خوراک وادویات کی قلت، دنیاسے رابطے بدستور منقطع
سرینگر(زمینی حقائق ) مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو نافذ ہوہےساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں عید کے موقع پر بھی غاصب فوج نے عوام پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھنے لگا ہے جس کا اظہار کرفیو توڑ کر کیا گیا۔
کرفیو کے باعث گھروں میں بھوک اور پیاس، بچوں کی آہ وبکا، ادویات کی قلت ہو گئی۔ ریاست کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے، عوام غیر آئینی بھارتی اقدام پر غضبناک ہیں۔
مقبوضہ وادی کی فضا میں "بھارت واپس جاؤ، بھارتی آئین نامنظور” کے نعرے گونجنے لگے، قابض بھارتی فوج نے فائرنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس میں درجنوں زخمی ہوئے۔
بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
بھارتی فوج اب تک ہزار کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے جن پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارتی کٹھ پتلی کا کردار ادا کرنے والی سیاسی قیادت بھی نظر بند ہے۔
Comments are closed.