کشمیرپر اقوام متحدہ کا مؤقف سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں، یو این سیکرٹری جنرل
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کشمیرپر اقوام متحدہ کا مؤقف سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔
کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
کشمیر کی صورتحال پر اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کی رو سے بھی کشمیر کا حل پر امن طریقے اور سلامتی کونسل کے چارٹر کے مطابق ہونا قرار پایا تھا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش ہے، پابندیاں اور قدغنیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین جموں و کشمیر کے معروضی حالات اور زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کریں۔
یاد رہےبھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ۔
ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔
Comments are closed.