بھارت نے کشمیر کی حثیت تبدیلی کا پہلے بتایا نہ مشاورت کی، امریکہ
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکا نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
اس حوالے سے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے متعلق امریکا کو آگاہ کرنے کی خبروں کو مسترد کیا۔
ایک بیان میں ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ’میڈیا رپورٹنگ کے برخلاف، بھارتی حکومت نے امریکی حکومت کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بارے میں نہ تو پہلے سے بتایا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی ہے‘۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکا کو اعتماد میں لے لیا تھا۔
Comments are closed.