مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی، عمر عبدللہ اور سجاد لون نظر بند
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کو ان کے گھروں میں نظربند کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
بی بی سی نےخبر رساں اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر کے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ اس دوران، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کر دیا ہے۔
حکام نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہزاروں اضافی فوجیوں کو بھی کو تعینات کر دیا ہے۔
گھروں میں نظر بند کیے گے رہنماوں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے ٹویٹس میں اپنے گھروں کی صورتحا ل سے آگاہ کیا ہے تاہم۔ بیشتر حریت رہنماوں سے کسی کا کو ہی رابطہ نہیں ہے۔
نظربند ہونے والے یہ کشمیری رہنما بھارت کے سیاسی نظام کا حصہ ہونے کے باوجود زیر عتاب ہیں جب کہ دوسری جانب بزرگ حریت رہنما علی گیلانی نے گزشتہ روز امت مسلمہ سے کشمیریوں کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔
ادھرانڈین میڈیا یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں حالت خراب ہونے کی اطلاعات کی تردید کررہا ہے، دی ہندو کی رہورٹ کے مطابق یاسین ملک صحتمند ہیں۔
Comments are closed.