ہم ٹی وی کا ڈرامہ سیریل”کن فیکون”بند کیاجاہے، چیئرمین پیمرا کودرخواست موصول
اسلام آباد (زمینی حقائق )ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”کن فیکون”کے خلاف درخواست چیئرمین پیمرا کو موصول۔ ڈرامہ بند کرنے اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
حافظ احتشام احمد کی طرف سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ”کن فیکون”اللہ تعالی کی صفت تخلیق ہے، کن فیکون کے الفاظ قرآن کریم کے آٹھ مقامات پر بھی موجود ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ اللہ تعالی کی صفت خاص”کن فیکون”کو ایک غیر شرعی،غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عشقیہ ڈرامے سے منسوب کرنا قرآن کریم کی توہین ہے۔
ہم ٹی وی کے اس اقدام سے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے اور ان کی شدید دل آزاری بھی ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”کن فیکون”کی نشریات فوری طور پر بند کرتے ہوئے ہم ٹی وی اور اس کی انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے۔
چیئرمین پیمرا نے حافظ احتشام احمد کی جانب سے دی گئی درخواست کونسل آف کمپلینٹ اسلام آباد کو بھیج دی ہے جو کہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”کن فیکون”کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی۔
کونسل آف کمپلینٹ اسلام آباد کا اجلاس شیڈول ہوتے ہی پیمرا فریقین کو نوٹسز جاری کرے گی اجلاس آہیندہ ہفتے کو متوقع ہے۔
چیئرمین ڈیفنس آف پاکستان حافظ احتشام نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”کن فیکون”کو بند کرنے اور ہم ٹی وی کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دو روز قبل چیئرمین پیمرا کو دی تھی۔
Comments are closed.