امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پرنہ صرف قائم ہیں بلکہ انھوں ایک بار پھر پیشکش کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ہے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، اور ان کے خیال میں دونوں ہی زبردست انسان ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ‘مجھے لگتا ہے دونوں ایک ساتھ اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں’۔
مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش قبول نہیں کی ہے، یہ مودی پر منحصر ہے جب کہ میں اس حوالے سے پاکستان سے بات کرچکا ہوں۔
یاد رہے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میںڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان مسئلہ حل کرنے کے لیے مدد کی جائے تو میں ثالثی کا کردار ادا ضرور کرنا چاہوں گا۔
امریکی صدر نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر وہ اب بھی برقرار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو اب تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔
حمزہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ وہ امریکا کو دھمکیاں دیتا تھا۔
Comments are closed.