شادی کی بات چلی ہے ابھی لڑکی والوں نے ہاں نہیں کی، حسن علی

اسلام آباد  (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی سوشل میڈیا پر شادی کی خبروں کے بعد ویڈیو پیغام میں وضاحت کی ہے ۔

حسن علی  نے کہا شادی کے لیےدونوں خاندانوں کی رضامندی ہونا باقی ہے جب کوہی فیصلہ ہوا تو میں سب کو خود بتا دوں گا۔
قومی کرکٹر حسن علی نے واضح کیا ہے کہ شادی ابھی کنفرم نہیں ہے اورابھی دونوں خاندانوں کی ملاقات ہونا باقی ہے۔

Shamia
سامیہ آرزو

حسن علی کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ دونوں خاندانوں کی ملاقاتوں کے بعد ہی ہوگا اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے خود آگاہ کردوں گا۔

ایک اور ٹوئیٹ میں حسن علی نے ساتھی کرکٹر فہیم اشرف اور شاداب خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی لڑکی والوں نے گرین سگنل نہیں دیا۔

اس سے پہلے خبریں آئیں کہ پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی خلیجی فضائی کمپنی میں بھارتی فلائٹ انجینئر سامیہ آرزو سے بیس اگست کو دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ تقریب دبئی کے اٹلاٹنس پام ہوٹل میں ہورہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے سامیہ آرزو کا گھرانہ سترہ اگست کو بھارت سے دبئی کا رخ کرے گا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سامیہ آرزو کا تعلق ہریانہ کے ضلع میوات سے ہے جو بی ٹیک میں ڈگری ہولڈر ہیں۔ ان کی ملاقات پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی سے متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔

Comments are closed.