شائقین کرکٹ نے ’چنئی ٹیسٹ 1999‘ کو یادگار میچ قرار دے دیا
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراہی گہی پولنگ میں شائقین کرکٹ نے ’چنئی ٹیسٹ 1999‘ کو قومی تاریخ کا یادگار میچ قرار دے دیا۔
پی سی بی نے پاکستان کے یادگار ترین ٹیسٹ کے لیے ٹوئٹر اور فیس بک پر پول ڈالا تھاتین روز تک جاری رہنے والی پولنگ ٹوئٹر پر 1 لاکھ 9 ہزار افراداور فیس بک پر 10 لاکھ 20 ہزار نے پو سٹ دیکھی۔
تین روزہ پولنگ میں 15 ہزار 847 شائقینِ کرکٹ نے ووٹ دیئے۔ 65 فیصد شائقین نے 1999 میں ہونے والے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دیئے، بنگلور ٹیسٹ 1987 کو 15 فیصد ووٹ ملے، اوول ٹیسٹ 1954 کو 11 فیصد اور کراچی ٹیسٹ 1994 کو 10 فیصد ووٹ ملے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے تھا، چنئی ٹیسٹ پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر ہےکہ ایسی ٹیم کاحصہ رہا جو کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی،چنئی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہچان دی تھی۔
یاد رہے کہ 1999 میں بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے ثقلین مشتاق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کی دونوں اننگز میں 5، 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
اگرچہ بنگلور ٹیسٹ بھی یادگار تھا اور بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوہی تھی اور اقبال قاسم اور توصیف احمد نے پانچ پانچ وکٹیں لی تھیں۔
پول میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے جن کو بنگلور ٹسیٹ کے لمحات شاید یاد نہیں تھے۔
Comments are closed.